وزیر اعلی پنجاب کا ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اورفائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ کا الیکشن خونی الیکشن بن گیا، ڈسکہ گوئندکے چیمہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں این اے 75پولنگ اسٹیشن گوندکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زیادہ زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والے مہر ماجد اور ذیشان دونوں تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ڈسکہ گوئندگے چیمہ میں فائرنگ سے دو جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ،جاں بحق ہونے والےپی ٹی آئی کے قمر اور ساجد ہیں،رانا ثنا اللہ مسلح افراد کیساتھ سیالکوٹ تشریف لائے ہیں ،7لوگوں کو گولیاں لگ گئی ہیں 2شہید ہو گئے ہیں