اس حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔راجا پرویز اشرف

اپوزیشن کی درخواست پر طلب قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ پاکستان کے ہر شہری کے زبان پر ہے، عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا نہیں ڈھائی سال کا احوال بتائیں، قرض تو سب لیتے تھے لیکن اس حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کہیں گے کہ سابقہ حکومتوں نے کیا ہے یہ سب، اب عوام بھی آپ کے اس بہانے سے تنگ آچکی ہے۔