پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی زینب عمر اور وکیل رانا مدثر کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے رہنما مسلم لیگ (ن) کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے۔