امریکی وزیر دفاع،سعودی ولی عہد کایمن میں امن عمل پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin نے جمعہ کے روز سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور یمن میں امن کے عمل اور علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر دفاع نے سعودی عرب میں سرحد پار سے حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کو اس کی سرحدوں کے دفاع میں مدد دینے کے لئے امریکہ کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کی۔امریکی وزیر دفاع نے واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سٹریٹجک دفاعی اشتراک عمل پر زور دیا.