اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

:پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔