آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری ،تین افراد جاں بحق ،تین گھر تباہ، راستے بند
آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے باعث تین افراد جاں بحق اور تین گھر تباہ ہوگئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایک شخص نیلم اور ایک باغ میں جاں بحق ہو اہے جبکہ کوٹلی میں ایک شخص لاپتہ ہے۔ جہلم ویلی میں بھی ایک لڑکا جاں بحق ہوا ہے ۔ ضلع سدہنوتی اور پونچھ میں تین گھر تباہ ہوگئے ۔ بارش اور پہاڑی علاقوں سے باغ تا حویلی،اور باغ سے چکار کا راستہ بند ہے ۔ مظفر آباد سے پیر چناسی روڈ سراں عالیان ہوٹل تک کھلی ہے ، اٹھمقام سے کیل تک روڈ بند ہے کہوٹہ سے حاجی پیر اور محمود گلی سے عباس پور تک سڑک بند ہے ، ریشاں سے لیپا جانے والی روڈ بھی بند ہے ۔ مظفر آبادڈویژن بھر میں گزشتہ دو روز سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ اگلے تین چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مظفرآباد سے دوسرے اضلاع کی جانب سڑکیں سردست کھلی ہیں۔ پیر چناسی روڈ سراں عالیان ہوٹل تک کھلی ہے۔ بارش کے ساتھ ہلکی برف باری شروع ہے۔وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہے سڑک سردست شاردہ تک چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے کھلی ہے۔ شاردہ سے کیل فور بائی فور گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے۔اسی طرح جہلم ویلی میں ریشیاں لیپہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلی ہے بارش کے ساتھ بالا ی مقامات پر برف باری شروع ہے۔انتظامیہ نے سفر میں احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے،گزشتہ روز راولاکوٹ یونیورسٹی چھوٹاگلہ روڈ بجلی کا پول اور درخت گرنے سے بند ہو گئی ہے روڈ کھولنے کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے جبکہ ہٹیاں بالا میں بوائز مڈل سکول گہل سچیاں کلاس ہشتم کا طالب علم سید عاطف کاظمی جو پیپر کے لیے شاریاں امتحانی مرکز جا رہا تھا۔ اچانک سلائیڈ سے پتھر لگنے کی وجہ سے وفات پا گیا ہے۔