ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھ گئی،جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے۔ملک کےمختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھ گئی،جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے۔
لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔۔۔۔ جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ ۔ ادھر ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری سے ہر طرف سفید چادر بچھ گئی ہے۔۔ گلیات میں ایک ایک فٹ سےزائد اورمری میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ سکردو اورگردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔۔۔کراچی میں بھی یخ بستہ ہواؤں نےٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے