جوڈیشل کمیشن کااجلاس آج اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں ہائیکورٹ کے ججز کی خالی آسامیاں پر کرنے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججز کی خالی اسامیاں پر تقرری کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل عرفان قادر نے اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر فقیر محمد کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بارنے جوڈیشل کمیشن کے لیے اپنا نمائندہ نامزد نہیں کیا ہے جبکہ صوبائی بار کونسلزکو بھی تحفظات ہیں۔ اٹارنی جنرل کے مطابق پاکستان بار اور صوبائی بار کی موجودگی کے بغیرکمیشن کی تشکیل آئینی طور پر نامکمل ہوتی ہے۔