پاکستان کے قرضے معاف یا ری شیڈول نہیں کر سکتے اور پاکستان نے کوئی نیا پروگرام نہ لیا تو معاشی حکمت عملی تبدیل کرنا ہو گی. آئی ایم ایف
اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف مشن کےسربراہ کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کی آمدنی اور اخراجات میں سولہ کھرب چوبیس ارب روپے کا خسارہ ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر تین ماہ کی ضرورت سے کم رہ گئے ہیں ،،،ان کا کہنا تھا کہ قرضے کےلئے کوئی نیا باضابطہ پروگرام نہ لینےپر پاکستان کا مالی خساہ بے قابو ہو کر معیشت کا سات اعشاریہ پانچ فیصد ہو سکتا ہے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری پاکستانی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔۔۔پاکستان کی خراب معاشی صورت حال صرف توانائی کی کمی کےباعث ہے۔۔۔جیفری فرینگ کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کےلئے ٹیکس میں چھوٹ اور بے جارعایتیں ختم کی جانی چاہئیں۔۔