تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کاکہناہےکہ میثاق جمہوریت کی باتیں کرنےوالےلانگ مارچ کےدوران حکومت کوتشدد پراکسارہےتھے،،،،
لاہور میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے طاہرالقادری کاکہناتھاکہ رائے ونڈ میں بیٹھا ایک گروپ دھرنےکےدوران سیاسی جماعتوں کوہمارے خلاف اکٹھاکرتارہا تھا،،،،ان کا کہنا تھا کہ کراچی سےخیبرتک لاکھوں عوام نے شد ید موسم کے باوجود دھرنےمیں شرکت کی اور دنیا نے دیکھا کہ ہم نے پرامن لانگ مارچ کرکے مثال کردی ،،،،طاہرالقادری نےدعویٰ کیا کہ جب انہوں نے حکومت کوڈیڈ لائن دی توپولیس بھی راستے سے ہٹ گئی تھی،،،،اور وہ ہمارے خلاف کارروائی نہ کرنےپرمتفق تھی،،،،