عمر اکمل نےہیڈ کوچ کی ہدایات کو نظراندازکرتے ہوئے ٹریننگ کےدورانSelfieسوشل میڈیا پراپ لوڈکردی۔
ہیڈ کوچ وقار یونس نے 7گھنٹے قبل کھلاڑیوں کوسوشل میڈیاکے ذریعےہدایات جاری کیں تھیں کہ پلیئرز ٹریننگ پرتوجہ دیں اورسیلفیزوٹویٹر سے بریک لیں تاہم عمر اکمل نےہیڈ کوچ کی ہدایات کو نظراندازکرتے ہوئے 4 گھنٹوں بعد ہی ٹریننگ کےدوران تصویرسوشل میڈیا پراپ لوڈکردی۔ قومی کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی20میچ کی تیاریوں کیلئے ویلنگٹن میں ٹریننگ کررہی ہے، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،فیصلہ کن معرکہ 22 جنوری کو ہوگا۔ ولنگٹن میں آج موسم خراب ہے اور بارش کی وجہ سے آج گرین شرٹس کو ان ڈور پریکٹس پر ہی اکتفا کرنا پڑا