ملک کے بیشترعلاقےشدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،آج سب سےزیادہ سردی سکردو،کالام اور گوپس میں ہے،جہاں پارہ منفی6 تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، پنجاب کے میدانی علاقے، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند کا بھی راج ہے، آج سکردو، کالام اور گوپس میں پارہ منفی چھے تک گر گیا، استور اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ، دیر، قلات، پاراچنار اور ہنزہ منفی چار، دالبندین، راولاکوٹ اور مالم جبہ منفی تین، گلگت منفی دو، جبکہ ژوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے، اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں دھند کا حالیہ سلسلہ بھی جاری رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، پنجاب کے میدانی علاقے، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔