پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے کے مختلف شہروں میں دھندFOGکا راج رہا۔
ملک کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا۔لاہور،گوجرانوالہ،شیخوپورہ، سیالکوٹ، میانوالی،اوکاڑہ،چیچہ وطنی،بہاول پور،چنیوٹ،پشاور، سکھر، گھوٹکی، خیرپور سمیت متعدد شہر صبح کے وقت شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ لاہور اور ائیرپورٹ اور گردونواح میں بھی دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اسلام آباد آنیوالی تین پروازوں کودھند کے باعث لاہور لینڈ کرایا گیا۔ ترجمان موٹروے کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے کو کئی جگہوں پر بند رکھا گیا۔ موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر نہ کریں اور سفر کے دوران شہری فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں۔