نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصالحتی مشن کے دوسرے مرحلے میں ایران کا دورہ کررہے ہیں
پاکستان مشرق وسطی میں امن کیلئے ایک بار پھر مثبت اور بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں اتر پڑا وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف سمیت دیگر حکام نے سعودی عرب میں مصالحت کی بھرپور کوشش کی ، ریاض میں سعودی فرمانروا اور وزیردفاع سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات مضبوط تر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے سعودیہ ایران تنازعے کے پُر امن حل کیلئے تجاویز سعودی قیادت کے سامنے رکھی گئیں ، مذاکرات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ایران اختلافات کا پُر امن حل امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستانی عوام اور حکومت اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ سعودی عرب اور ایران امت مسلمہ کے مفاد میں باہمی اختلافات حل کریں ۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مصالحت کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف سعودی فرمانروا اور وزیر دفاع سے ملاقاتوں کے بعد مصالحتی مشن کے دوسرے مرحلے میں اب تہران کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں ان کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہو گی پاکستان امن کیلئے تجاویز اب ایرانی حکام کے سامنے رکھیں گے، اور معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرانے کی پوری کوششیں کریں گے،، پاکستانی حکام ایران کے سامنے سعودی حکومت کا موقف اور معاملے پر تمام تر تحفظات دور کرنے کی کوششیں کرینگے،خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار پہلے دن سے ہی مثبت رہا ہے،، پاکستان کشیدگی ختم کرنے کیلئے ہمیشہ سے کردار ادا کرتا رہا ہے،،