وزیردفاع خواجہ آصف نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے اہم انکشافات کیے،، بتایا کہ امریکا میں مختلف لابیاں پاکستان کے خلاف کام کررہی ہیں۔ ایف سولہ طیاروں نے ضرب عضب میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں پرپاکستان کوایف سولہ طیارے مل رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے مزید آٹھ ایف سولہ طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، تاہم اس راہ میں بھارتی لابی کیساتھ ساتھ امریکا میں امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی دور میں واشنگٹن میں تعینات سابق سفیر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، وزیردفاع نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاع سے متعلق تین معاہدے ہوئے ہیں، پاکستان کے مختلف رینک کے گیارہ سو سے زائد افسران سعودی عرب میں ہیں،، دفاعی معاملات میں سعودی عرب پاکستان کا سب سےبڑا اتحادی ہے،انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں مفید رہی ہیں۔ دعا ہے پاکستان ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کرانے میں کامیاب ہوجائے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دوہزارسات میں دفاعی تربیت ، انسداد دہشتگردی امور کو دفاعی معاہدے میں شامل کیا گیا ۔ دہشت گردی کو امت مسلمہ کے ساتھ جوڑنا درست نہیں،، چونتیس ممالک کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہے ۔ اس اتحاد کا مقصد مسلمانوں کے صحیح تشخص کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔