چلڈرن کمپلیکس ملتان میں زیرعلاج دھڑ جڑی بچیوں کا علاج ممکن نظر نہیں آ رہا
ملتان کے رہائشی نذر عباس کے ہاں دھڑ جڑی دو بچیاں پیدا ہوئیں جن کو آپریشن کے ذریعے ایک دوسرے سے جدا کیا جانا تھا۔ ڈاکٹروں کے بقول بچیوں کا دل اور جگر جڑا ہوا ہے جس کے باعث آپریشن خاصا پیچیدہ دکھائی دے رہا ہے۔ بچیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ چلڈرن کمپلیکس میں سہولتوں کے فقدان کے باعث ڈاکٹروں نے دونوں بچیوں کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچیوں کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے دودھ بھی پینا شروع کر دیا ہے۔ دونوں بچیوں کے نام علیزہ اور فاطمہ رکھے گئے ہیں۔