سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالے جانے کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف جو مقدمہ زیر سماعت ہے وہ اس میں ضمانت پر ہیں۔ ان کی والدہ دبئی میں علیل ہیں جبکہ ان کا کاروبار بھی دبئی میں ہے لہذا ان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ جس پر درخواست سماعت کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی عدالت میں لائی گئی جہاں عدالت نے اسے مسترد کردیا۔