ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ڈیمولیشن کا نیا ٹریلر ریلیز
کامیڈی سے بھرپور اس فلم کی کہانی ایک کامیاب بنکر ڈیوس مچل کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی بیوی کیرن کے ہمراہ ایک کامیاب اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزار رہا ہوتا ہے، ایک ہولناک روڈ ایکسیڈنٹ میں کیرن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے، یہ حادثہ ڈیوس کو زندگی کی رونقوں سے دور لے جاتا ہے، بے انتہا کوششوں کے باوجود وہ اپنے دماغ سے کیرن کی یادوں کو مٹا نہیں پاتا، زندگی کے اُتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی ہے یہ خوبصورت فلم آٹھ اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔