شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں دوسوسےزائد افراد کےقتل میں ملوث کالعدم تنظیم کےاہم کمانڈررضوان عرف آصف چھوٹوسمیت چاردہشت گرد مارےگئے
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے فاروق آباد سے شیخوپورہ کی طرف موٹر سائیکل سواروں کی آمد کی اطلاع ملی ،جس پر ریلوے پھاٹک کے قریب ناکا بندی کرلی گئی،اس دوران دہشت گردوں کاسامنا ہونے پر فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ڈاکٹر شاکراللہ عرف علی سفیان ،،نورالامین اور رضوان عرف آصف چھوٹو کے نام سے کرلی گئی ہے،،مظفر گڑھ کا رہائشی رضوان عرف آصف چھوٹو دوسو سے زائد قتل کر چکا تھا،جس کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر تھی،جب کہ دیگر دو دہشت گردوں کے سر کی قیمت دس اور بیس لاکھ روپے مقرر تھی،دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف،،دو پستول،،تین کلو دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا