آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، سکردو ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، گوپس میں درجہ حرارت منفی نو، استور اور پاراچنار منفی سات، کالام منفی چھے، قلات، مری اور مالم جبہ منفی پانچ، جبکہ بگروٹ اور گلگت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔