کوپا ڈیل رے میں سیلٹا ویگو نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا
اسپین میں جاری ٹورنامنٹ میں ریال میڈرڈ اور سیلٹا ویگو کے درمیان کوارٹر فائنل راؤنڈ کا پہلا legمیچ کھیلا گیا ،اِیاگو ایسپاس نے چونسٹھ ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کاکھاتہ کھولا تاہم مارسیلو نے پانچ منٹ بعد ہی مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا ،اس کے بعد کیسٹرو اوٹو ایکشن میں نظر آئے جنہوں نے سترویں منٹ میں سیلٹا ویگو کی برتری دوگنی کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ،ریال میڈرڈ کو مسلسل دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ،،اس سے قبل لالیگا میں اُسے سیویلا نے دو ایک سے ہرایا تھا