مشیل اوباما بطور خاتون اول اپنا آخری روز وائٹ ہاؤس میں ہی گزار رہی ہیں
ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں مشیل اوباما اپنے دونوں کتوں کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں گھوم پھر رہی ہیں ، ویڈیو کلپ وائٹ ہاؤس کے کراس ہال سے شروع ہوتا ہے ، جہاں سے مشیل اپنے دونوں کتوں کو ساؤتھ پورٹیکو کی جانب سے لے جاتی ہیں ، جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم ، گرین روم ، بلیو روم اور ریڈ روم میں جاتی ہیں ،، جہاں جارج واشنگٹن کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے،، مشیل کے مطابق ان کا وائٹ ہاؤس سے خاص رشتہ ہے ، کیوں کہ گزشتہ آٹھ سال سے وہ یہیں رہ رہیں ہیں ، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اوباما وائٹ ہاؤس سے کچھ زیادہ فاصلے پر نہیں جائیں گے کیونکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہی ایک گھر خردید لیا ہے ،، جہاں ان کا تمام سامان منتقل ہو چکا ہے،