پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم شروع، اپنے چار مطالبات کیلئے بلاول بھٹو زرداری لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کر رہے ہیں،،، ریلی کے روٹس پر پیپلز پارٹی کے پرچم اور بلاول زرداری کے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں،،ریلی کے استقبال کیلئے مختلف جگہوں پر کارکنوں کی تعداد جمع ہے،، شیخوپورہ روڑ پر پھول منڈی ،کوٹ عبدالمالک، بتی چوک، فیروز وٹواں، گیٹ ننکانہ صاحب، ماناوالہ میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کے زیر استعمال رہنے والا خصوصی ٹرک بھی ریلی کا حصہ ہے
بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اب بات چار مطالبات سے آگے نکل چکی ہے،،، تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے اور حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، پانامالیکس سےدنیابھرمیں حکمرانوں کاچہرہ بےنقاب ہوگیا، کرپشن کےدوسروں پرالزامات لگانےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں، حکومت کوجتنی جلدی چلتاکیاجائےوہ عوام کےمفادمیں ہےپیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزراگالم گلوچ اورججزکودباؤمیں رکھنےکی کوششوں میں مصروف ہیں، ہمارا مقصد کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑاناہے، پی پی اپنی فلاسفی کےتحت اپنےوقت پرنکلتی ہےیہ قافلہ رکےگانہیں۔