مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہا پی ٹی آئی عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ان کے عزائم سے واضح ہیں
مسلم لیگ نے کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہسپریم کورٹ کی کارروئی کو اپنے انداز میں دہراتے ہیں۔ پاناما لیکس کا معاملہ اٹھانے ولے پی ٹی آئی کے لیڈر خود متنازع ہیں۔ پی ٹی آئی ججز کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ کمیشن بنایا جائے اب اپنے مطالبے سے مکرگئے۔ عوام کے سامنے چیزیں توڑ مروڑ کر پیش کی جارہی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف بغیر ثبوت مقدمہ کیا گیا۔ عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں۔ احتساب کیلئےکوئی ایک پیمانہ طے کرنا ہوگا۔ رپورٹ کے بارے میں بی بی سی خود تحقیقات کر رہا ہے۔ اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش افسوس ناک ہے۔