وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے دن کیلئے توسیع سے متعلق سمری پر دستخط کر دئیے

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کو خصوصی اختیارات سے متعلق سمری پر دستخط کر دئیے ہیں،،، محکمہ داخلہ سندھ وفاقی حکومت کو خط لکھےگا جس کے بعد حتمی منظوری وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار دیں گے ترجمان کے مطابق رینجرز کو خصوصی اختیارات نوے روز کیلئے دیئے جائیں گے۔ رینجرز کو دئیے جانے والے خصوصی اختیارات کی مدت تین دن پہلے ختم ہوئی تھی،،، کراچی میں رینجرز نے خصوصی اختیارات کے بعد امن و امان کی فضا قائم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا،،، اس دوران ہزاروں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،،، رینجرز کی جانب سے رواں سال کے پہلے پندرہ دن کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ بھی جاری کی گئی تھی۔