بابر اعظم نے کینگرو بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی
پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے کینگرو بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی، تیز پچوں پر نوجوان بلے باز نے خوبصورت شارٹس لگائیں،بابر اعظم نے محض 21میچوں میں تیز ترین ہز ار رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا،اس سے قبل ویون رچرڈ ،پیٹرسن ،جونا تھن ٹروٹ اور ڈی کوک نے تیز ترین ہزار رنز مکمل کئے تھے،،، بابر اعظم نے 52.63کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کیے اور اپنا بلا ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا، بابر اعظم چوراسی رنز بنا کر ہیلز ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،