سندھ حکومت کا مطالبہ ہےکہ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بنیاد پر اضافی رقم دی جائے:مراد علی شاہ

ایوان وزیراعلیٰ کراچی میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سعید نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آخری ایوارڈز میں یہ طے پایا تھا کہ صوبوں کا حصہ سالانہ ایک فیصد کے حساب سے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے صوبوں کا حصہ ساٹھ فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لیگی حکومت نے دو سال این ایف سی پر کوئی کام نہیں کیا۔ سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ صوبے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بنیاد پر اضافی رقم دی جائے، سندھ مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اِس موقع پر مظفر سعید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دیرینہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دستخط نہیں کریں گے۔ فاٹا سمیت دیگر علاقوں کے لیے قابل تقسیم محاصل میں صوبوں کے حصہ سے کٹوتی بند کی جائے۔