ڈاکو اور چور کو چور نہ کہنےوالا ظلم کرتا ہے۔عوام کا پیسہ چوری ہونےکا پتہ چلایا جائے : عمران خان
پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی غلط کام کروں اس کا نوازشریف کے کیس سے کیا تعلق۔ یہ کہتے ہیں آپ نے کرپشن کی تو ہم بھی کریں گےانکا کہنا تھا کہ ملک کا سربراہ عوام کے پیسے کا رکھوالا ہوتا ہےآپ نے ملکیت تسلیم کی منی ٹریل دینی پڑے گی ابھی تک ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جھوٹ اور کرپشن پر کوئی نہیں بچتا۔ کرپٹ آدمی کو کرپٹ نہیں کہیں گے تو یہ بڑاظلم ہوگاکپتان کا کہنا تھا کہ یہ منفرد کیس ہے جس کے پاکستان پراثرات ہوں گے،فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا عمران خان نے رانا ثنا اللہ پرکڑی تنقید کی کہا راناثنااللہ بوکھلا گئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے عدالت کودھمکی دی کہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا توعوام سڑکوں پرآجائیں گے