چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنےلاہورکےسروسزہسپتال میں وینٹی لینٹرخراب ہونےاور گنگارام ہسپتال میں بچےکی تین انگلیاں کاٹنےکےمعاملات پرازخود نوٹس لےلیا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے سروسز ہسپتال میں سترہ وینٹی لیٹرز خراب ہونے سے متعلق خبروں پر ازخود نوٹس لے لیا, عدالت نے چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے, عدالت کے مطابق رپورٹ میں بتایا جائے کہ سروسز ہسپتال کے سترہ وینٹی لیٹرز خراب کیوں ہیں۔ چیف جسٹس نے لاہور کے گنگارام ہسپتال میں بچے کی تین انگلیاں کاٹنے کے معاملے پر بھی ازخود نوٹس لے لیا, ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت سے نومود کی انگلیاں جل گئیں تھیں جو بعد میں کاٹنا پڑیں, عدالت عظمی نے میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کو تین روزمیں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے