روس کا ’آزاد انٹرنیٹ‘ بنانے کا عندیہ

روس نے اپنا آزاد انٹرنیٹ بنانے کے منصوبے پر کام کر دیا ہے، جس کے بعد اس کا مغربی ممالک پر انحصار ختم ہو گا۔ روسی حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر امریکا اور متعدد یورپی ممالک کی اجارہ داری ہے اور وہی انٹرنیٹ کے ضوابط طے کرتے ہیں، جسے روس اپنی سلامتی کے لیے ایک ’سنجیدہ خطرہ‘ قرار دیتا ہے۔ روس کے مطابق اس طرح ملک کے داخلی معاملات میں غیرملکی مداخلت کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن انٹرنیٹ کو سی آئی اے کا آلہ کار قرار دیتے ہیں۔