مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کی نماز جنازہ ٹانک میں ادا کی گئی،،، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،،، نقیب اللہ کے والد کے مطابق تین جنوری کی دوپہر تین بجے نامعلوم اہلکار اس کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے، کئی تھانوں کے چکر کاٹے لیکن بیٹا نہ ملا،،، اہل خانہ کہتے ہیں کہ ان کے بے گناہ بیٹے کو قتل کیا گیا ، انہیں پولیس تفتیش پر یقین نہیں،،، دوسری طرف نقیب اللہ محسود کی ہلاکت کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور آئی جی پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی الگ الگ کمیٹیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔ آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی جانے والی تین رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ اور ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹیاں واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے متعلقہ حکام کو رپورٹس پیش کریں گی۔۔۔