فوج اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دشمنوں کا صفایا کرنے میں مصروف

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے گلستان، پشین، کانک، ڈیرہ بگٹی ،اوچ میں بڑی کارروائی کی،، سمبازہ ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں بھی سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشن کے دوران8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ،، گرفتار افراد میں افغانی بھی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر وہاں رہ رہے تھے،، دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ،، آئی ایس پی آر کے مطابق بر آمد شدہ اسلحے میں راکٹ، فیوز،دستی بم ،مارٹر گولے اور بارودی مواد شامل ہے، جسے قبضے میں لے لیا گیا،،