منی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی تجویز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) منی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی تجویز ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ٹیکس ریلیف کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے سے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 6 سے 8 لاکھ روپے سالانہ تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو منی بجٹ میں انکم ٹیکس چھوٹ کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اگر منی بجٹ میں تجویز کو قبول نہ کیا گیا تو سالانہ بجٹ میں تجویز پیش کی جائے گی۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی وجہ سے 25 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔