نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کورٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواستوں اور نیب کی جانب سے سابق وزیرا عظم کی سزا میں اضافے کے لیے مقدمات کی سماعت کے لیے دو بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویثرن بنچ سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف کی جانب سے دائر دو مختلف درخواستوں کی سماعت کرے گا میاں نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں نیب کورٹ کی جانب سے انہیں سنائی گئی سات سال سزاو جرمانے کی معطلی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دوسرے مقدمے میں میاں نواز شریف نے اپنی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کررکھی ہے عدالت عالیہ کا ڈویژن بنچ پیر 21جنوری سے ان دونوں درخواستوں کی سماعت کرے گا علاوہ ازیں اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل نیب کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو خصوصی عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو بڑھانے کی اپیل کی سماعت کرے گا ۔