سوڈان میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق
شمالی افریقی ملک سوڈان میں حکومت کے خلاف مظاہرے پانچویں ہفتے بھی جاری ہیں، جہاں پولیس سے جھڑپوں میں ڈاکٹر سمیت تین افراد جان سے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خلاف پانچویں ہفتے بھی ہزاروں افراد نے دارالحکومت خرطوم اور دیگر شہروں میں احتجاج کیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تیس سال سے اقتدار پر قابض صدر اقتدار چھوڑ دیں۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک ڈاکٹر سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب حزب اخلاف نےملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صدر عمر البشیر کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔ اسمال وارس جنرل اور دیگر عالمی میڈیا نے سوڈان میں صدر کے خلاف احتجاج کو افریقی اسپرنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ احتجاج عرب اصلاحی تحریک کا تسلسل ہے،سوڈان کے صدر عمر البشیر نے استعفی دینے سے انکار کردیا ہے