سعد رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی
سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی کرپشن کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے سابق وزیر ریلوے کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، خواجہ سعد رفیق کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ لیگی کارکنان کی بڑی تعداد خواجہ سعد رفیق سے اظہار یکجہتی کے لئے نیب عدالت کے باہر موجود ہیں جو کہ سعد رفیق اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال گیارہ دسمبر کو سابق وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو نیب نے اس وقت گرفتار کیا تھا، جب عدالت نے دونوں بھائیوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی۔ واضح رہے کہ پندرہ جنوری لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاء کو اٹھائیس جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا تھا جبکہ کیس کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کئے تھے