وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمیانوالی پہنچ گئے
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار میانوالی پہنچ گئے، وہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج میانوالی میں ترقیاتی پروگراموں کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت امن وامان کی صورت حال سے متعلق بھی اجلاس ہوگا، اس حوالے سے ڈویژن محکموں کے سربراہان کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار 100 بیڈ پرمشتمل زچہ بچہ اسپتال کی تعمیراور وزیراعظم پاکستان کی 27 جنوری کے دورہ پر 5 ارب کے منصوبے کے سنگ بنیاد پلان کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی کے وفد سمیت تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔