ایل این جی گیس لئے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز ہوگئے
ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کی تیاریاں...وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ایل این جی گیس لئے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز ہوگئے۔وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کا پورٹ قاسم اتھارٹی کے کی ٹیم کی زبردست تحسین۔علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایل این جی لئے دوجہاز بیک وقت لنگرانداز کروائے گئے، علی حیدر زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے، رات کے وقت نیویگیشن کا عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا،