سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 خواتین سمیت 4 مبینہ اغواکار ہلاک
ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار اغواکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر قادر آباد کے مقام پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران چار مبینہ اغوا کاروں کو ہلاک کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ اغوا کاروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تین بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ اغواکار بچوں کو لاہور سے اغوا کرکے لائے تھے