شیخ رشید نے این آر او مانگنے والا سیاستدان کا نام بتادیا
ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ انہیں آئین اور قانون کے تحت کوئی شخص پی اے سی کا رکن بننے سے نہیں روک سکتا اور ان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی میں جانا لازمی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ہی آدمی کو این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے اور اس کا نام شہبازشریف ہے لیکن وہ مرضی کوشش کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نے خود کہا تھا کہ وہ ن لیگ کے کیسز میں سربراہی نہیں کریں گے، (ن) لیگ کے کیسز میں پی اے سی کی سربراہی میں کروں گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو نیب کو مطلوب ہو وہ کہے نیب اس کے پاس پیش ہو۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ق لیگ والے کہیں نہیں جارہے ، عمران خان ہی امید کے لیے آخری آپشن ہیں، کرپشن کے خلاف عمران خان کے نعرے پر قوم اعتبار کرتی ہے ، اس وقت ملک میں جو صورت حال ہے اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری ہیں،