میانوالی کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ میانوالی جس طرح میرے قائد کا شہر ہے اسی طرح میرا بھی شہر ہے۔میانوالی کو ایک ماڈل ضلع بنائیں گے۔ مسلم لیگ(ق ) کے استعفیٰ دینے والے صوبائی وزیر ہمارے بھائی ہیں چھوٹی موٹی باتیں چلتی رہتی ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے میڈیا والے پریشان نہ ہوں۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح بڑھی نہیں تاہم واقعات کی رجسٹریشن کی شرح بڑھ گئی ہے پہلے رجسٹر ہی نہیں کرتے تھے اور اب لوگوں کو جرائم کی رپورٹ کرنے میں کوئی مشکل نہیں اس لیے لگتا ہے جرائم کی شرح بڑ ھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کی آئی جی پنجاب پولیس میرے ساتھ ہیں اور ہم نے صورتحال پر غور کیا ہے پولیس کو جس چیز کی بھی ضرورت ہے وہ پوری کریں گے اور کسی چیز کی کمی نہیں آنے دیں گے۔