چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کو علم ہے کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن ہے. فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوگیا ، چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو طویل عرصے سے جانتا ہوں،چوہدری برادران اس نظام کے اہم ستون ہیں، عمار یاسر کا وزیر اعلی پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ،ان کا مسئلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق ) کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کو علم ہے کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن ہے۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ عمار یاسر کا وزیر اعلی پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ،ان کا مسئلہ بیوروکریسی کے ساتھ ہے ،وہ عثمان بزدار سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کو ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں،چوہدری برادران اس نظام کے اہم ستون ہیں۔فیاض چوہان نے کہا کہ اچھے تعلیمی اداروں میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں، کام کے بعد آرام ضروری ہوتا ہے جو کہ کھیل کی وجہ سے ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت پورے 5سال مکمل کرے گی، اس سلسلے میں مخالفین کی کوئی خواہش پوری نہیں ہو گی۔