عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں،سلمان رفیق
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی حقیقت 5 ماہ میں ہی سامنے آگئی، عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں۔لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے وعدے پورے نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی سامنے آگئی ، اپوزیشن کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جتنی مضبوط ہو گی، حکومت پر اتنا ہی دباؤ پڑے گااور وہ کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، ان کا اپنے مخالفین کو گرفتار کرانے پر زور ہے۔