محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسییوں کو رواں سال کی پہلی بارش کی نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسییوں کو رواں سال کی پہلی بارش کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے منگل تک شہر میں بارشوں کا امکان موجودہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے بارش برسانے والا سسٹم اتوار کی رات شہر میں داخل ہوگا،سسٹم کے تحت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اتوار سے منگل تک بارشوں کی پیش گوئی ہے ،جبکہ شہر میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ،موسم بتدریج خشک اور سرد ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا،تاہم شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔