نیلم جہلم پروجیکٹ انتظامیہ اور واپڈا کی نااہلی و بے حسی

نیلم جہلم پروجیکٹ انتظامیہ اور واپڈا کی نااہلی و بے حسی کے باعث نوسیری کے مقام پر شاہرائے نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریا برد ہو گئی ۔نیلم جہلم پراجیکٹ کی مینٹی نینس کے دوران اچانک چھ سو کیومکس پانی بغیر کسی منصوبہ بندی کے چھوڑ دیا گیا جس سے زمینی کٹاؤ کے باعث ایک کلو میٹر تک کا ایریا مکمل طور پرناکارہ ہو گیا ،اربوں مالیتی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو گئی جہاں اب صرف بمشکل ایک گاڑی گزر سکتی ہے انجینئرز نے گاڑیوں کے گزرنے کو خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری سڑک کی تعمیر اور دیوار بندی کی تجویز پیش کی ہے ہفتہ کے روز ہلکی بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی جس سے سڑک کے وسط میں دراڑیں پڑ گئیں ۔محکمہ شاہرات آزادکشمیر کے مطابق نیلم جہلم پراجیکٹ اور واپڈا حکام کو دو ماہ قبل نوٹس بھیجا گیا تھا کہ سڑک خطرناک ہو چکی ہے جس کی دیوار بندی نہایت ضروری ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو اربوں لاگت کی سڑک اور ملحقہ اراضی دریا برد ہو جائے گی جس پر نیلم جہلم انتظامیہ نے کوئی جواب نہ دیا جبکہ بیس کیومک والے دریا میں اچانک چھ سو کیومکس چھوڑے جانے کے بعد بنیادیں کھوکھلی ہوئیں اور سڑک دڑھم سے دریا برد ہو گئی ۔