عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان سے رابطہ
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان سے رابطہ کیا ہے ساہیوال واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ہفتہ کو اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت ہدایت کی ہے کہ ساہیوال واقعے کی مفصل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق واضح ہوں۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے واقعہ پر جے آئی ٹی قائم کردی ہے جس میں حساس اداروں اور آئی بی کے نمائندوں کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔