اتحادی جماعتیں تحریک انصاف یااس کی قیادت کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی:شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ اتحادی جماعتیں تحریک انصاف کی حکومت یااس کی قیادت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ آئندہ چندروزمیں چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے لئے اتفاق رائے ہوجائے گا۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ حزب اختلاف حال ہی میں منظورکئے گئے آرمی ترمیمی ایکٹ کی طرح نیب قوانین میں ترامیم کے لئے بھی حکومت کی حمایت کرے گی۔