آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے: فردوس عاشق اعوان
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے،کل وزیراعلیٰ پنجاب سے تفصیلی ملاقات کی،منفی پروپیگنڈے کی روک تھام بہت ضروری ہے،وزیراعظم کا وژن عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے، پنجاب میں 60فیصدزیادہ گندم پیدا اور ذخیرہ ہوتی ہے،سندھ میں بروقت گندم کی خریداری نہیں کی گئی، دیگر صوبوں کے عوام کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا بھی ہمارا فرض ہے، وزیراعظم نے 4لاکھ ٹن گندم سندھ کو دینے کا حکم دے دیا،سندھ حکومت نے ایک لاکھ ٹن گندم اٹھائی ہے،سندھ حکومت گندم کو فلور ملز تک پہنچانے میں ناکام رہی،فلور ملز تک گندم نہ پہنچنے کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت814 فلور ملز کو 25ہزار 390 ٹن گندم فراہم کر رہی ہے،آٹے کی رسائی کے لیے 368 سیل پوائنٹ اور 181 ٹرک اسٹیشن بنائے گئے،سیل پوائنٹس اور ٹرک اسٹیشنز کے ذریعے آٹے کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ضلعوں میں افسران کو معطل کیا ہے،معطل افسران آٹے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ میں مصروف تھے،مہنگائی مافیا کو توڑنے کے لیے ہیلپ لائن کا اجرا کیا گیا ہے،عوام 805 روپے میں فی 20کلو سے زائد آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف اطلاع دیں،کالے دھن والے گینگز نے زرعی اجناس کو اسٹاک کرنے کا فارمولا نکالا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روزمرہ کی اشیا کو ذخیرہ کر کے مارکیٹ میں بحران پیدا کیا جا رہا ہے،ذخیرہ اندوزوں کےخلاف جنگ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے،وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 6ارب روپے کا پیکج دیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چاول، چینی اور گھی سستے داموں دستیاب ہیں،عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گرانفروشی یا بحران سے متعلق بتائیں،سیاسی یتیموں کا ٹولہ تاثر دے رہا ہےکہ حکومت اپنی معیاد پوری نہیں کرے گی،سیاسی یتیم سن لیں حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر 5سال پورے کرے گی۔