وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ محمود خان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔اتوار کے روز پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم اور دیگر اشیائے خوردنی کی ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں آٹے اور گندم کی بڑھتی قیمتوں کے تناظر میں صارف کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فارنس مینجمنٹ اینڈ ریفارم یونٹ کو رپورٹ پیش کریں۔