ڈاکٹر ظفر مرزا کا بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور
صحت کے بارے میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔اتوار کے روز کراچی میں صحت کے بارے میں کانفرنس‘‘بہتر علاج معالجے کےلئے تعاون بڑھانا’’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی میں اضافے کا تناسب دواعشاریہ چار فیصد ہے اور یہ شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔